نمائندہ مختصر افسانے

نمائندہ مختصر افسانے

مولف: ڈاکٹر فرح جاوید

صفحات:280

قیمت: 300

ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی

مبصر:عزیر احمد

اردو میں نصابی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئےبہت کم کتابیں لکھی گئی ہیں۔ جو کتابیں لکھی بھی گئی ہیں وہ موجودہ نصاب سے آہنگ نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور سے افسانوی ادب کو پڑھاتے وقت افسانوں کا انتخاب اور نمائندہ افسانہ نگاروں پر تنقیدی نوٹ بہت مشکل سے دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر فرح جاوید کی زیر تبصرہ کتاب اسی ضرورت کی تکمیل کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ اگرچہ کتاب کے نام سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے صرف افسانوں کا انتخاب کیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے اردو کے ہر عہد کے افسانہ نگاروں کے ان افسانوں کو منتخب کیا ہے جو عموماً بی اے یا ایم اے کے نصاب کا حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فرح جاوید نے ہر افسانہ نگار پر ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا ہے۔ یہ تفصیلی نوٹ کتاب میں متخب افسانے اور اس افسانہ نگار کی تفہیم میں معاون ہے۔کتاب کے شروع میں فرح جاوید نے اردو کے ارتقائی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ اردو کی ابتدائی نثر سے داستانوں، ناولوں اور پھر افسانوں تک کے سفر کو بہت تفصیل سے بیان کیا ہے۔ 34 صفحات پر مشتمل یہ تفصیلی نوٹ اردو افسانے کی روداد سمجھنے میں معاون ثابت ہوگا۔ فرح جاوید کے پیش نظر طلبہ کی نصابی ضرورتیں تھی اس وجہ سے انہوں نے زبان وبیان کو نہایت سہل رکھا ہےجس سے طلبہ کو استفادہ میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ انہوں نے اپنی کتاب میں پریم چند(روشنی)،رشید جہاں(صفر)،  عصمت چغتائی(چوتھی کا جوڑا)، سعادت حسن منٹو(ہتک)، کرشن چندر(کالو بھنگی)، راجندر سنگھ بیدی(گرہن)، خواجہ احمد عباس(ابابیل)، حیات اللہ انصاری(آخری کوشش)، قرۃ العین حیدر(فوٹو گرافر)، طارق چھتاری(باغ کا دروازہ)، غصنفر(کڑوا تیل)، ابن کنول(ہستک چھیپ)، سید محمد اشرف(بادصبا کا انتظار) کے افسانوں کو شامل کیا ہے۔

یہ سبھی افسانے ہندوستانی کی جامعات میں داخل نصاب ہیں۔ ان کو ایک جگہ جمع کردینے سے طالب علموں کو انہیں تلاش کرنے کی زحمت سے نجات مل گئی ہے۔ ساتھ ہی ہر افسانہ نگار کی افسانہ نگاری پر ایک بھر پور نوٹ طلبہ کی ضرورتوں کی تکمیل کرے گا۔

380 صفحات کی اس کتاب کی قیمت بھی معمولی رکھی گئی جو طالب علموں کی پہنچ سے باہر نہیں ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ علمی حلقوں میں اس کتاب کی خاطر خواہ پزیرائی ہوگی اور طلبہ برادری اس سے بھر پور استفادہ کرے گی۔

Leave a Reply

1 Comment on "نمائندہ مختصر افسانے"

Notify of
avatar
Sort by:   newest | oldest | most voted
trackback

[…] 108.     نمائندہ مختصر افسانے […]

wpDiscuz
Please wait...

Subscribe to our newsletter

Want to be notified when our article is published? Enter your email address and name below to be the first to know.