شعبۂ اردو ،دہلی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر محمد مشفق کی وفات پر تعزیتی نشست
شعبہ کے اساتذہ نے محمد مشفق کی اچانک رحلت کو شعبہ کے لیے عظیم خسارہ قرار دیا

محمد مشفق

محمد مشفق

نئی دہلی۔ 25؍ جولائی۔ شعبۂ اردو دہلی یونی ورسٹی میں شعبہ کے ریسرچ اسکالر محمد مشفق کی ناگہانی موت پررنج وغم کے اظہار کے لیے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ کے اساتذہ نے ہونہار طالب علم کی رحلت کو شعبہ کے لیے ایک بڑا خسارہ قرار دیا۔ اپنے خطاب میں شعبہ کے صدر پروفیسر ابن کنول نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی خبر سن کر مجھے یقین نہیں آیا۔ وہ ایک خوش مزاج، خاموش طبع اور ذہین طالب علم تھے۔ شعبہ سے ان کا تعلق پچھلے پانچ سالوں سے تھا لیکن ان کو ہمیشہ غیر ضروری کاموں سے دور دیکھا ۔ انہوں نے شعبہ سے حال ہی میں ڈاکٹرار جمندآرا کی نگرانی میں پی ایچ ڈی مکمل کیا تھا۔ کنووکیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کو ڈگری بھی ایوارڈ نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد مشفق انتہائی سعادتمند طالب علم تھے ،ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے تھے ۔پروفیسرابن کنول نے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سب ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شعبہ کے استاد ڈاکٹر علی جاوید نے کہا کہ وہ مشفق کو بہت قریب سے جانتے ہیں وہ ایک باصلاحیت اسکالر تھے۔ ان کی رحلت سے شعبہ کو ہوئے نقصان کی تلافی نہیں ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر ابوبکر عباد نے کہا کہ ان کی موت نے ہم سب کو رنجیدہ کردیاہے۔ ابھی وہ جدوجہد کے مراحل سے گزر رہے تھے۔وہ عملی زندگی میں قدم رکھنے سے پہلے ہی وہ چل بسے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد نیازی اورمرحوم محمد مشفق کے دوست سعید اختر نے بھی اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں تمام شرکاء نے دومنٹ خاموش رہ کرڈاکٹر محمد مشفق کے حق میں دعائے مغفرت کی۔ پروگرام میں ڈاکٹر علی جاوید، ڈاکٹر مشتاق احمد قادری، ڈاکٹر ابوبکر عباد، ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈاکٹر ارشاد نیازی، ڈاکٹر شاذیہ عمیر، ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر دانش حسین، ڈاکٹر عزیر احمد کے علاوہ ریسرچ اسکالرس اور طلبااوردفترکے سبھی افراد نے شرکت کی۔

3 Comments
  1. Danish Khan
  2. Firoz Haruni

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Please wait...

Subscribe to our newsletter

Want to be notified when our article is published? Enter your email address and name below to be the first to know.