پروفیسر مظفرعلی شہ میری کو ڈاکٹر عبدالحق اردویونیورسٹی کا وائس چانسلر نامزدکئے جانے پر مبارکباد

نئی دہلی۔ 26؍مارچ۔ پروفیسر مظفر شہ میری کو ڈاکٹر عبدالحق اردو یونی ورسٹی کرنول کا پہلا وائس چانسلر نامزد کئے جانے پر پروفیسر ابن کنول صدر شعبۂ اردو دہلی یونی ورسٹی نے انہیں مبارکباد پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پروفیسر مظفر شہ میری اردو کے بڑے محقق اور ناقد ہیں۔ وہ اردو زبان وادب کے فروغ میں سرگرم رہے ہیں۔ڈاکٹرعبدالحق اردو یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر ان کی تقرری سے آندھرا ریاست میں اردو کو فروغ حاصل ہوگا۔ وہ کارگزار وائس چانسلرپروفیسر وائی نرسملو کی جگہ لیں گے۔ پروفیسر مظفر شہ میری اس وقت حیدرآباد کی سنٹرل یونی ورسٹی کے شعبۂ اردو میں صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس یونی ورسٹی کو اردو زبان وادب اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے 2016میں قائم کیا گیا ہے۔ اس یونی ورسٹی کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ ڈاکٹر عبدالحق جن کے نام پر یہ یونی ورسٹی قائم ہے ایک ماہر تعلیم تھے انہوں نے کرنول ضلع میں پہلا کالج عثمانیہ کالج کے نام سے قائم کیا تھا۔ وہ علی گڑھ مسلم میں پرووائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔ اردو ریسرچ جرنل کے ایڈیٹر ڈاکٹر عزیر اسرائیل نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پروفیسر مظفر شہ میری کو وائس چانسلر نامزد کرنے پر اندھرا پردیش حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Please wait...

Subscribe to our newsletter

Want to be notified when our article is published? Enter your email address and name below to be the first to know.