منظوم خراج عقیدت

منظوم خراج عقیدت

برقی اعظمی

اردو کے ابن کنول ہیں ایسے اک تخلیق کار
جن کو نظم و نثر میں حاصل ہے یکساں اعتبار
گردش حالات پر رکھتے ہیں وہ گہری نظر
ان کے ناول اور افسانوں سے ہے یہ آشکار
ان کی ہے خاکہ نگاری مرجع اہل نظر
ہے جو دنیائے ادب میں باعث صد افتخار
سب کی منظور نظر ہیں ان کی معیاری کتب
شخصیت ہے جس سے ان کی آج فخر روزگار
میرے کہنے پر نہ جائیں آپ خود ہی دیکھ لیں
ہے مشاہیر ادب میں ان دنوں ان کا شمار
ان کے قول و فعل سے ہے جو بخوبی آشنا
شہر دہلی میں پڑوسی ان کا ہے یہ خاکسار
اس سے اقصائے جہاں میں اب سبھی ہیں آشنا
اب مقامی سطح پر ہے بے رخی کا جو شکار
کررہے ہیں اب عزیر احمد جو ان کا تجزیہ
ان کی اس تحقیق کا ہے اب سبھی کو انتظار
قدرداں ان کے محاسن کا ہے برقی اعظمی
جس کی شہرت کا ہے سوشل میڈیا پر انحصار
برقی اعظمی 14 نومبر 2022 بوقت 12.23 شام

Leave a Reply

Be the First to Comment!

Notify of
avatar
wpDiscuz
Please wait...

Subscribe to our newsletter

Want to be notified when our article is published? Enter your email address and name below to be the first to know.